اتر پردیش میں دہشت گردانہ حملے کے اندیشہ کے پیش نظر احتیاطاَ پولیس کو
ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش پولیس نے ریاستی پولیس کو اطلاع دی
تھی کہ کچھ دہشت گرد بھگوا لباس یا سادھو یا پھر تانترک کے بھیس میں دہشت
گردانہ واردات کو انجام دینے کی فراق میں ہیں جس کی وجہ سے تمام اضلاع کی
پولیس کوہائی الرٹ کیا گیا ہے۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل سولکھان سنگھ نے آج عہدہ سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے
کہا کہ پڑوسی ریاست سے ایسی اطلاع ضرور ملی ہے مگر ریاست کی پولیس چوکس ہے
اور فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ لوگوں کو محتاط رہنا کے
ساتھ ساتھ پولیس
کو کسی بھی مشکوک شخص یا چیز کی اطلاع دینی چاہئے۔
خیال رہے کہ اتر پردیش اور مدھیہ پردیش پولیس کی ٹیموں نے سات مارچ کو
مدھیہ پردیش کے شاجاپور میں اجین۔بھوپال ٹرین میں ہوئے دھماکے کے سلسلے میں
کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ دھماکہ میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔
دھماکہ کے بعد 8 مارچ کو لکھنؤ میں اے ٹی ایس کے تقریبا 12 گھنٹے کے
آپریشن کے بعد آئی ایس آئی ایس کے ایک مبینہ دہشت گرد کو مارا گرایا گیا
تھا۔ حال ہی میں اس ہفتے، ریاستی پولیس کے اے ٹی ایس نے ملک کے مختلف حصوں
سے چار مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔